سوال(6- 52): شب معراج میں بیت المقدس میں رسول اللہ ﷺ نے جس نماز میں انبیاء علیہم اسلام کی امام کی تھی وہ نفل نماز تھی یا فرض تھی؟
جواب: بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ نفل نماز تھی ، کیونکہ پانچ وقتوں کی نمازوں کی فرضیت اس کے بعد معراج میں اللہ کے پاس جانے کے بعد ہوئی ہے ، انبیاء کی امامت کے وقت ان کی فرضیت ہی نہیں ہوئی تھی ، اور آپ سے انبیاء علیہم اسلام کی امامت کرانے کا مقصدآپ کی ان سب پر فضیلت بتانا تھا ۔