بریلوی مسلک کی مسجد میں اعتکاف کا حکم

فھرست

سوال(12- 58): رمضان میں مجھے اعتکاف کرنا ہے ، کیا میں بریلوی مسلک کی مسجد میں اعتکاف کر سکتا ہوں ؟

جواب: اہل شرک و بدعت کی مسجد میں اعتکاف کرنے کی صورت میں آپ کو ان کے پیچھے نماز ادا کرنی پڑے گی ، ورنہ جھگڑا اور فتنہ ہوگا ، اوران کے پیچھے آپ کی نماز صحیح نہیں ، اور فتنہ و فساد کی چیزوں سے احتراز بھی ضروری ہے ، اس واسطے آپ متبعین کتاب و سنت کی مسجد میں اعتکاف کیجئے ، اگر آپ واقعی متبع کتاب وسنت ہیں اور تمام احکام شرعیہ پر کتاب وسنت کے مطابق عمل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو علمی کتابوں ، کیسٹوں اور اہل علم کی مجلسوں کے ذریعہ علم حاصل کرنا چاہئے ، تب آپ خود  اس منہج پر قائم رہ سکیں گے اور دوسروں کو بھی دعوت دے سکیں گے ، مستقل طور سے جہالت اور شرک و بدعات کے ماحول کا عذر قابل قبول نہیں ، اسی طرح منکرین حدیث کی صحبت بھی آپ کے لئے سم قاتل ہے ، اس واسطے اخلاص کے ساتھ آپ حالات کو سدھارنے کی کوشش کیجئے ، اللہ تعالی آپ کی مدد فرمائے ،اور نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

کتاب العقیدہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top