سوال(11- 57): ہمارا ایک رشتہ دار مشرک بدعتی ہے اور اہل حدیثوں کے رشتہ داروں میں سے ہے ، اس کا انتقال ہوگیا تو اس کے جنازہ کی نماز میں شرکت کر سکتے ہیں ؟ اور اس کے لئے دعا کرسکتے ہیں ؟ اور تدفین میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب : شرکیہ اعمال کرنے والے بدعتی کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرنا چاہئے ، اور اگر اسی حالت میں اس کی موت ہوگئی ہے تو اس کے لئے دعا بھی نہیں کرنی چاہئے ، کیونکہ منافقین اور کفار و مشرکین کی نماز جنازہ جانتے بوجھتے ہوئے پڑھنا جائز نہیں ہے ، البتہ اورکوئی مصلحت دینی ہو تو اس کی تدفین میں شرکت کرسکتے ہیں ، اور اس کے گھر اس کے ورثہ کو تسلی اور توحید کی دعوت دینے کے لئے جاسکتے ہیں ، اس موقع پر اس کے گھر کھانا بھی بھیج سکتے ہیں ، لیکن نماز جنازہ پڑھنے اور دعا کرنے سے احتراز کرنا چاہئے۔